Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں نشستوں کی گنجائش بڑھانے اقدامات

مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں نشستوں کی گنجائش بڑھانے اقدامات

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہیکہ وہ مشرق وسطیٰ پروازوں میں نشستوں کی گنجائش بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ اس علاقہ میں فضائی کرایوں کو کم رکھا جاسکے۔ راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے تاہم واضح کیا کہ حکومت فضائی کرایوں کو باقاعدہ نہیں بناسکتی۔ ان سے کہا گیا تھا کہ خلیجی ممالک سے واپس آنے والے ہندوستانی لیبرس کیلئے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کرائے حکومت مقرر نہیں کرتی اور ایرلائنس اس سلسلہ میں آزاد ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت لیبرس کو سستے داموں پر ٹکٹس فروخت کرسکتی ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ کثیر تعداد میں ہندوستانی تارکین وطن کی روزگار کیلئے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں منتقلی کے پیش نظر پروازوں میں نشستوں میں اضافہ کی ضرورت ایک طویل مدت سے محسوس کی جارہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT