Friday , April 28 2017
Home / پاکستان / مشعال کے ’قاتلوں نے توہین رسالتؐ کا بہانہ بنایا : عمران خان

مشعال کے ’قاتلوں نے توہین رسالتؐ کا بہانہ بنایا : عمران خان

پشاور ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم مشعال خان کے قتل میں توہین رسالتؐ کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔منگل کو صوابی میں مشعال خان کے والدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اس واقعے میں جس کسی بھی جماعت کے لوگ ملوث ہیں انھیں سزا دی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’قاتلوں کا مقصد کچھ اور تھا اور انھوں نے توہین رسالتؐ کا بہانہ بنایا تھا۔‘انھوں نے کہا کہ جس طرح مشعال خان پر تشدد کیا گیا اس طرح کی حرکت جانور بھی نہیں کرتے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جس بھی جماعت کے لوگ اس جرم میں شریک ہوئے ہیں انھیں سزا دی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا ‘پورے پاکستان میں چاہے دینی ہوں، چاہے سیاسی ہوں، سب متفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ کیا ہے انھیں سزا دی جائے۔’

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT