Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا اور ہریتا ہارم کے لیے فنڈس کی فراہمی پر زور

مشن بھاگیرتا اور ہریتا ہارم کے لیے فنڈس کی فراہمی پر زور

وائس چیرمین این آئی ٹی آئی آیوگ اروند پنگاریا سے پلاننگ سکریٹری بی پی آچاریہ کی ملاقات
حیدرآباد ۔ /12 اگست (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے آج این آئی ٹی آئی آیوگ پر زور دیا کہ مشن بھاگیرتا اور تلنگانہ ہریتا ہارم کے فلیگ شپ پروگرامس کیلئے مالی مدد فراہم کی جائے ۔ پلاننگ سکریٹری بی پی آچاریہ اور دوسرے عہدیداروں نے جمعہ کو این آئی ٹی آئی آیوگ کے وائس چیرمین اروند پنگاریا کے ساتھ ہریتا پلازا ، بیگم پیٹ میں تبادلہ خیال کیا ۔ پنگاریا دراصل چیف منسٹر سے ملاقات کرنے ، فلیگ شپ پروگرامس پر تبادلہ خیال کرنے اور کچھ فنڈس کا اعلان کرنے کیلئے حیدرآباد آئے ہیں اور انہوں نے اس موضوع پر آچاریہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ بی پی آچاریہ نے پنگاریا کو دیہی علاقوں اور ٹاؤنس میں ہر گھر کو پورٹیبل اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے باوقار پروگرامس کے بارے میں واقف کروایا ۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے  /7 اگست کو گجویل میں پائپڈواٹر اسکیم کا آغاز کیا اور اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی کاوشوں سے انہیں واقف کروایا ۔ مسٹر آچاریہ نے کہا کہ پانی کی اس اسکیم سے ریاست میں 80 لاکھ خاندانوں کو محفوظ پانی فراہم ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے گرین کور کو 24 فیصد سے 33 فیصد تک بڑھانے کیلئے ہریتا ہارم پراجکٹ شروع کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT