Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا پروجیکٹ کیلئے ہیڈکو کا4750 کروڑ روپئے کا قرض

مشن بھاگیرتا پروجیکٹ کیلئے ہیڈکو کا4750 کروڑ روپئے کا قرض

حیدرآباد 16 جنوری (یو این آئی) سرکاری شعبہ کا ادارہ ہڈکو تلنگانہ حکومت کے باوقار مشن بھاگیرتا پروجیکٹ کیلئے 4750 کروڑ روپئے کا قرض دے گا ۔ حیدرآباد کے سوا ریاست کے تمام اضلاع کے تمام گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے یہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ ہڈکو نے ریاست میں کمزور طبقات کیلئے شروع کی گئی ڈبل بیڈروم اسکیم کیلئے 3344 کروڑ روپئے کا قرض دیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے اب تک ہڈکو کی مدد سے 8.44 لاکھ مکانات کی تعمیر کروائی جن میں کئی مکانات معاشی اعتبار سے کمزور طبقات اور کم آمدنی والے گروپس کیلئے ہیں ‘ موجودہ مالی سال کے دوران ہڈکو نے اب تک مختلف ترقیاتی اسکیمات کیلئے 3230 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ان میں آر ٹی سی کی جانب سے بسوں کی خریداری ‘ نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ زونس کے قیام کیلئے اراضی حاصل کرنے کی اسکیم اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کارپوریشن کی ہوزنگ اسکیم شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT