Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھاگیرتا کیلئے سات بینکوں کی طرف سے 6,750 کروڑ کا قرض

مشن بھاگیرتا کیلئے سات بینکوں کی طرف سے 6,750 کروڑ کا قرض

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ ریاست میں پینے کے صاف پانی کی سربراہی کے پراجکٹ ’’ مشن بھاگیرتا ‘‘ کو 6,750 کروڑ روپئے کے فنڈز فراہم کرنے کیلئے آندھرا بینک کے زیرقیادت سات مختلف بینکوں کے کنزورشیم نے دست تعاون دراز کیا ہے۔ سات بینکوں کنزورشیم نے ان پراجکٹوں کی توثیق سے متعلق رپورٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد مالیہ فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ آندھرا بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹرس نے اس پراجکٹ کو 1,300 کروڑ روپئے کی فراہمی کا پہلے ہی اعلان کیا تھا جس کیلئے بہت جلد رقومات ادا کی جائیںگی۔ اس قرض کی مجموعی رقم اضلاع کریم نگر اور ورنگل کے چند علاقوں میں بھاگیرتا پراجکٹ پر صرف کی جائے گی۔بینکوں نے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی اسکیم کی ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT