Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مشن بھاگیرتا کی جنگی خطوط پر تکمیل کیلئے کے سی آر کی ہدایت

مشن بھاگیرتا کی جنگی خطوط پر تکمیل کیلئے کے سی آر کی ہدایت

پینے کا صاف پانی سربراہ کرنے کی اسکیم پر چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 16؍ اکٹوبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے متعلقہ وزراء اور اعلی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ مشن بھاگیرتا کے کاموں کی جنگی خطوط پر تکمیل کی جائے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج اس ضمن میں اعلی سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں وزراء اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ مشن بھاگیرتا کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے لئے جنگی خطوط پر کام کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دیہی علاقوں میں خواتین کو پانی لانے کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی ضرورت نہ رہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ یہ اسکیم مقررہ مہلت سے قبل تکمیل کی جائے اور ان کاموںمیں غفلت و لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ دیہی آبرسانی کی اسکیم مشن بھاگیرتا جو کے سی آر کی ذہنی اختراع ہے دراصل دیہی علاقوں کے عوام کو پینے کا صاف پانی سربراہ کرنے کے منصوبہ پر مبنی ہے ۔ حکومت تلنگانہ اس پراجکٹ پر 40,000 کڑور روپئے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اگسٹ کے دوران ضلع میدک کے کومٹی بنڈا میں مشن بھاگیرتا کا افتتاح کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT