Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’مشن بھاگیرتا ‘‘کی وزیراعظم مودی نے ستائش کی

’’مشن بھاگیرتا ‘‘کی وزیراعظم مودی نے ستائش کی

حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ میں شروع کئے گئے اہم پراجیکٹ مشن بھاگیرتا کی ستائش کرتے ہوئے ریاست میں سوچھ بھارت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ وزیراعظم کے ستائشی مکتوب کو ٹوئٹر پر پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے گھر گھر کو نلوں کے ذریعہ پینے کا صاف پانی سربراہ کرنے کیلئے شروع کی گئی مشن بھاگیرتا اسکیم کی نریندر مودی نے صرف نشاندہی کی ہے بلکہ اس کی ستائش بھی کی ہے۔ ’’سوچناہی سیوا‘‘ پروگرام کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو وزیراعظم نے سراہا ہے۔ صاف صفائی کیلئے مزید اقدامات کرنے کی نریندر مودی نے مکتوب کے ذریعہ خواہش کی ہے۔ سوچھ بھارت مشن کے تین سال کی تکمیل کے موقع پر 15 ستمبر سے شروع کئے جانے والے پروگرام ’’سوچناہی سیوا‘‘ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نے مہاتما گاندھی کے خوابوں کی تعبیر کیلئے اس پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر شہری کے تعاون سے صفائی کا کام ممکن ہوسکتا ہے۔ ’’سوچناہی سیوا پروگرام کی مہم 2 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT