Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن بھگیرتا کے بارے میں وزیر اعظم کا ٹوئیٹ

مشن بھگیرتا کے بارے میں وزیر اعظم کا ٹوئیٹ

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹر پر بتایا کہ کے سی آر نے انہیں مشن بھگیرتا اور مشن کاکتیہ کی تفصیلات سے واقف کرایا ہے۔ نریندر مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کے سی آر نے انہیں دیہی علاقوں کے ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق مشن بھگیرتا کی تفصیلات بیان کی۔ اس کے علاوہ ذخائر آب، تالابوں اور میکرو ایریگیشن پراجکٹس کے احیاء سے متعلق مشن کاکتیہ کی تفصیلات بھی بیان کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں مرکز کی جانب سے ریاست کو دی جانے والی امداد یا پھر تلنگانہ میں جاری اسکیمات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT