Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن چبوترہ ‘ 114 نوجوانوں کی حراست میں لے کر کونسلنگ

مشن چبوترہ ‘ 114 نوجوانوں کی حراست میں لے کر کونسلنگ

حیدرآباد /23 اگسٹ ( سیاست نیوز)  رات دیر گئے تک چبوتروں پر وقت گذاری کرنے والے نوجوانوں کے خلاف ساوتھ زون پولیس ہنوز مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کل رات ساوتھ زون کے تمام پولیس اسٹیشنوںکے حدود میںآپریشن مشن چبوترہ کے دوران پولیس نے 114 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی بابو راو کی قیادت میں ساوتھ زون پولیس نے فٹ پاتھ ‘چبوتروں اور سڑکوں پر آورہ گردی میں ملوث نوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لیا ۔ پولیس نے حراست میں لے گئے نوجوانوں کو گلزار فنکشن ہال منتقل کیا جہاں آج صبح ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی ۔ پولیس نے نوجوانوں کو انتباہ دیا کہ رات دیر گئے سڑکوں پر رات گذار نے و آورہ گردی پر سخت کارروائی کی جائیگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT