Saturday , July 29 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ سے زیرزمین پانی میں اضافہ : ہریش راؤ

مشن کاکتیہ سے زیرزمین پانی میں اضافہ : ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 12 مارچ ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ بارش کے پانی کی بچت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹی آر ایس حکومت نے تالابوں کو کشادہ کرتے ہوئے پانی کیلئے ذخیرہ کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہاں پر منعقدہ ’’پانی کی بچت اور سماجی ذمہ داریاں‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی نے کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے ہی حکومت نے مشن کاکتیہ کا آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام کو محکمہ آبپاشی نے منعقد کیا۔ ریاستی حکومت نے ہریتا ہرم پراجیکٹ بھی شروع کیا ہے جس کے ذریعہ جنگلاتی علاقوں کو ہرا بھرا رکھنے کی مہم چلائی جارہی ہے اور پانچ سال کے دوران ریاست میں 230 کروڑ درخت اگائے جائیں گے۔ قومی شاہراہوں کے کناروں پر بھی شجرکاری کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT