Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ: عصری آلات کی خریدی کیلئے رقم منظور

مشن کاکتیہ: عصری آلات کی خریدی کیلئے رقم منظور

حیدرآباد۔/9ستمبر، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے مشن کاکتیہ پروگرام کو کامیاب بنانے سروے کی انجام دہی کیلئے معیاری و عصری آلات کی خریدی کیلئے 24.50کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے اور ان رقومات کی اجرائی کیلئے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اسی طرح حکومت نے محکمہ بہبود خواتین و اطفال کیلئے بھی 2.87 کروڑ روپئے کی منظوری دیتے ہوئے رقومات بھی جاری کئے۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ بہبود خواتین و اطفال مسٹر دانا کشور نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔لڑکی کا تحفظ کرنے سے متعلق اسکیم پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے 2.6 کروڑ روپئے، خواتین کی آبادی کاری کیلئے2.78لاکھ روپئے کے علاوہ خواتین کے بہبودی مراکز کیلئے 2.82 لاکھ روپئے بھی منظور کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT