Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ میں بے قاعدگی سے دلت طلبہ کی موت

مشن کاکتیہ میں بے قاعدگی سے دلت طلبہ کی موت

مہلوکین کے افراد خاندان سے مندا کرشنا مادیگا کا اظہار تعزیت
نظام آباد :27؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نوی پیٹ منڈل کے ابا پور کے رودرام تالاب میں غرقاب ہوئے تین دلت طبقہ کے طلباء کے موت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم آر ایس پی کے بانی صدر مندا کرشنامادیگانے کہا کہ مشن کاکتیہ کے غلط کاموں کی وجہ سے ہی ان طلباء کی موت واقع ہوئی ہے۔ 23؍ اکتوبر کے روز اباپور میں ہوئے واقعہ اور طلباء کی اموات پر مندا کرشنا مادیگا نے مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیااور تالاب کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت رودرور کے تالاب میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 میٹر زیادہ کھدوائی کی گئی اور گہرے گڑھوں کی طلباء کو جانکاری نہیں تھی لہذا پانی میںپہنچنے کی وجہ سے یہ طلباء غرقاب ہوگئے۔ ان کی موت کے ذمہ دار وزیر آبپاشی مسٹر ہریش رائو نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے گتہ دار اور عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے طلباء کی اموات پر مقامی رکن اسمبلی شکیل عامر، ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی جانب سے اظہار تعزیت نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے ان طلباء کے ورثاکی امداد ہماچل پردیش کے بیاس ندی میں ہلاک ہونے والے طلباء کی طرح کرے کا مطالبہ کیا۔ بیاس ندی میں ہوئے واقعہ کے بعد یہاں کی حکومت نے متعلقہ عہدیداروں پر مقدمہ درج کیا تھا اور ایکس گریشیاء کااعلان کیا تھا لہذا اسی طرح ان طلباء کو بھی ایکس گریشیاء دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم آر ایس پی کے قائدین و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT