Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ کاموں کا معیار برقرار رکھیں

مشن کاکتیہ کاموں کا معیار برقرار رکھیں

کریم نگر ۔ 27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن کاکتیہ کے کاموں میں ہر صورت میں معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کریم نگر منڈل ایرکولا میں سی ۔ ڈی ۔ پی فنڈس سے تعمیر کئے جانے والی تین سی سی سڑکوں ‘ گوڑسنگم بھون اور مہیلا سنگم بھون کے تعمیری کاموں کی بھومی پوجا کے موقع پرکیا ۔ بعدازاں مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت نشاندہی کیا گیا گاؤں کے تالاب سے مٹی ‘ ریت‘ کیچڑ وغیرہ کی صفائی کے کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقررہ قاعدے قانون کے اعتبار سے ان تعمیری کاموں کومکمل کریں ۔ گاؤں کے منعقدہ گرام سبھاؤں میں کاموں سے مطمئن ہونے پر بھی کنٹراکٹرس کے بل ادا کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایم پی پی واسلہ رمیش ‘ زیڈ پی ٹی سی رکن اندلا سرینواس ‘ جمیل الدین ‘ سنگل ونڈو چیرمین مداراج ‘ ایم پی ٹی سی رکن نلا مالیا ‘ ٹی رام چندر ریڈی ‘ بھدریا کے علاوہ انجنیئرنگ عہدیدار سری کانت ‘ جگدیش ‘ نائب سرپنچ رمیش ‘ شیام سندر ریڈی اور راجیشور موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT