Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / مشن کاکتیہ کے کاموں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

مشن کاکتیہ کے کاموں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

مخدوم بھون میں بائیں بازو جماعتوں کی راونڈ ٹیبل کانفرنس ، پروفیسر کودنڈا رام و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر ایم کودنڈا رام نے مشن کاکتیہ کے کاموں میں پیش آئے مبینہ بے قاعدگیوں کی مکمل جامع تحقیقات کروانے کا حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا ۔ آج یہاں مخدوم بھون میں گوداوری کرشنا آبی وسائل کا استعمال ، پراجکٹس کی ری ڈیزائننگ پر از سر نو غور کے موضوع پر بائیں بازو جماعتوں ، عوامی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ راونڈ ٹیبل کانفرنس (گول میز کانفرنس ) میں حصہ لیتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ گتہ داروں کو مشن کاکتیہ کے کاموں کے لیے مکمل اختیارات دئیے ہیں ۔ پراجکٹس کی ری ڈیزائننگ میں عوامی رقومات کا بڑے پیمانے پر بیجا استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹرس کو بڑے پیمانے پر کام نہ دیتے ہوئے چھوٹے معمولی نوعیت کے کام دئیے جانے پر کرپشن ( بے قاعدگیوں ) میں کمی واقع ہوگی ۔ صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ قدیم ورنگل اور نیا تشکیل دیا گیا سوریا پیٹ ضلع کو کس طرح پانی مختص کیا جائے گا ۔ ابھی تک بھی بتانے کے موقف میں حکومت دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کے مسئلہ پر بائیں بازو جماعتوں اور عوامی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد پر تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریٹرنگ کمیٹی میں تفصیلی تبادلہ خیال کر کے کوئی قطعی فیصلہ کرنے کا پروفیسر کودنڈا رام نے اظہار کیا ۔ اس راونڈ ٹیبل کانفرنس میں مسٹر سی وینکٹ ریڈی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی سابق جج جسٹس چندرا کمار و دیگر نے حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT