Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ

مشن کاکتیہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ

ناقص کاموں پر بل روک دینے گتہ داروں کو ضلع کلکٹر کا انتباہ
نظام آباد:17؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے جکل حلقہ کا کل دورہ کرتے ہوئے مشن کاکتیہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مشن کاکتیہ کے کاموں میں لاپرواہی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے ناقص کام کرنے والے گتہ داروں کے بل روک دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹرنے ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور ہاسٹلوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ مشن کاکتیہ کے تحت جکل حلقہ کے دیشمکھ تالاب کی کشادگی کے کاموں اور کھنڈبلور میں بڑے تالاب کا تفصیلی جائزہ لیا اور کشادگی کے کام سے کسانوں کو فائدہ نہ ہونے کی صورت میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کیلئے کام انجام دینے کی ہدایت دی ۔ ڈی ای سریش بابو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کاموں میں معیار نہیں برتا گیا ہے لہذا ان کاموں کو انجام دینے اور گتہ دار کو طلب کرتے ہوئے کام انجام دیتے ہوئے اس کی تصویر کشی کریں اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے کھنڈبلور، کامراج کلراری، جکل کے تینوں تالابوں کا معائنہ کیا اور ان تینوں تالابوں کے کشادگی کے کام دوبارہ انجام دینے کی اور تب تک بلوں کو روک دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے جکل کے آنگن واڑی سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ آنگن واڑی مرکز میں 15 اطفال کی موجودگی اور کھیل کود کے سامان کو محفوظ کرنے پر سنٹر کے نگران کار شہناز بیگم پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بانسواڑہ گرلز ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی اور طلباء کو بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے بارے میں دریافت کیا۔ ان کو فراہم کئے جانے والے کھانے اور سہولتوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی۔بعدازاں طلباء کو چاکلیٹ کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ڈوموا پی ڈی وینکٹیشورلو، آرڈی او بودھن شیام پرساد لال کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT