Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ کے کاموں کا مہاراشٹرا کی ٹیم نے معائنہ کیا

مشن کاکتیہ کے کاموں کا مہاراشٹرا کی ٹیم نے معائنہ کیا

حیدرآباد 15فروری (یواین آئی ) تلنگانہ میں تالابوں کو کارگر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ مشن کاکتیہ پروگرام کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مہاراشٹرا کے چیف انجینئر کی قیادت میں ایک ٹیم نے ضلع سنگاریڈی کا دورہ کیا ۔ اس ٹیم نے سداشیو پیٹ کے گنگاکتووا واگو کے علاوہ چندرا پور دیہات میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس کے فائدوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور کسانوں سے بھی بات چیت کی ۔ اس ٹیم نے اس پروگرام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہاراشٹرا میں بھی عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

 

مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 25 فروری کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3 بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔
گورنر نرسمہن اور تلنگانہ کے وزیراعلی کی اسرو کو مبارکباد
حیدرآباد 15فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے پی ایس ایل وی سی 37 کو کامیابی سے چھوڑتے ہوئے نیاریکارڈ بنائے جانے پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT