Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / مشن 2019 ‘ امیت شاہ کا ماہ اگسٹ میں دورہ ہریانہ

مشن 2019 ‘ امیت شاہ کا ماہ اگسٹ میں دورہ ہریانہ

چندی گڑھ 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ آئندہ مہینے ہریانہ کا سہ روزہ دورہ کرینگے ۔ اس دوران وہ ریاست میں ایم ایل کھتر حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں کا جائزہ لیں گے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر سبھاش برالا نے کہا کہ امیت شاہ 2 تا 4 اگسٹ ریاست کا دورہ کرینگے ۔ وہ 2 اگسٹ کو یہاں پہونچیں گے ۔ پہلے دن وہ چیف منسٹر اور کابینی وزرا سے ملاقات کرتے ہوئے غریبوں سے متعلق اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیں گے ۔ ترقی کے نشانوں کا تعین کرنے بات چیت ہوگی ۔ امیت شاہ 3 اگسٹ کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرکے تنظیمی ڈھانچہ پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ دوسرے دن صدر بی جے پی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT