Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشکل حالات کیلئے خواتین کو مارشل آرٹس کی تربیت

مشکل حالات کیلئے خواتین کو مارشل آرٹس کی تربیت

حیدرآباد، 14جولائی( سیاست ڈاٹ کام) خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کیلئے ’شی ٹیمیں‘ نئے نئے پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ کسی بھی مشکل گھڑی میں حفاظت ِ خوداختیاری اور سلامتی کیلئے خواتین کو مارشل آرٹس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن دومل گوڑہ حیدرآباد میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کو یہ تربیت دی جارہی ہے جس کیلئے 100 خاتون فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان کو تربیت دینے والے کوارڈنیٹر منندر نے میڈیا کو بتایا کہ تربیت کے بعد انہیں اضلاع بھیج کر اسکولی طالبات کو مارشل آرٹس کی تربیت دینے کی ذمہ داری دی جائے گی جس سے لڑکیوں و خواتین سے چھیڑچھاڑ کے واقعات میں کمی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ دو سیشن صبح اور شام کے اوقات میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔ یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام ہیں جس کیلئے دس اضلاع سے 200 خاتون فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا انتخاب کیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرز کو خط لکھتے ہوئے انہیں اس ٹریننگ کیلئے بھیجنے کی ہدایت دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT