Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مشہور برانڈ کے نقلی کھوپرے کے تیل کی تیاری

مشہور برانڈ کے نقلی کھوپرے کے تیل کی تیاری

ملک پیٹ میں کمپنی پر دھاوا ،خالی بوتلیں، اسٹیکرس ضبط، تاجر گرفتار
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ملک پیٹ پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں ملاوٹ شدہ کوکونٹ آئیل تیار کرنے والی ایک یونٹ پر دھاوا کیا اوربھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ اشیاء برآمد کرتے ہوئے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاویر جین جس کا تعلق راجستھان سے ہے سابق میں جیڈی میٹلہ میں واقع ایم ایس پائپس کمپنی میں ملازمت کرچکا ہے ۔ بعد ازاں وہ ایک فینائل کمپنی میں ملازمت کیلئے دہلی گیا تھا ۔ جہاں پر اس نے نقلی و ملاوٹ شدہ اشیاء کا کاروبار کرنے کا ارادہ کیا ۔ مہاویر جین نے نکوڈا انٹرپرائزس ادارہ جو غیر رجسٹرڈ شدہ ہے ملک پیٹ سلیم نگر کالونی میں قائم کیا جہاں پر وہ مشہور برانڈ پیراشوٹ کوکونٹ آئیل کی تیاری کے نام پر ملاوٹ شدہ تیل فروخت کرنے لگا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ باز دہلی کے ایک لوکل مارکٹ سے پیراشوٹ کمپنی کی بوتلیں حاصل کرتے ہوئے اس میں کم دام و ملاوٹ شدہ کھوپرے کا تیل بھرنے کے بعد انہیں مقامی مارکٹ میں فروخت کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ مسٹر سی ایچ سدھاکر نے اس کمپنی پر دھاوا کرتے ہوئے کثیر مقدار میں ملاوٹ شدہ کوکونٹ آئیل ، 4 ہزار سے زائد پیراشوٹ تیل کی خالی بوتلیں اور نقلی برانڈ کے اسٹیکرس کو ضبط کرلیا ۔ گرفتار ملزم کو ملک پیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT