Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / مشہور مصور سید حیدر رضا کی پہلی برسی

مشہور مصور سید حیدر رضا کی پہلی برسی

منڈلا، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دریائے نرمدا کے دامن میں موجود ایک ٹاؤن منڈلا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق مصور سید حیدر رضا کی پہلی برسی منائی گئی۔ اس سلسلہ میں چار روزہ ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میں مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔ رضا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں مختلف شخصیتیں حصہ لیں گی۔ ان کی یادوں اور میراث کو آگے بڑھایا جائے گا۔ گزشتہ چار دنوں سے زائداز 20 آرٹسٹوں اور خاکہ تیار کرنے والوں نے آرٹسٹ ورکشاپ میں حصہ لیا۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ان آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT