Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مشیرآباد میں ہتھیار کے ساتھ قاتلانہ حملہ ، علاقہ میں سنسنی

مشیرآباد میں ہتھیار کے ساتھ قاتلانہ حملہ ، علاقہ میں سنسنی

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے مہلک ہتھیار سے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی ۔ سب انسپکٹر مشیرآباد مسٹر بھاسکر نے بتایا کہ بہادر یار جنگ سوسائٹی کے صدر ظفر بیگ پر حملہ کی کوشش کی گئی ۔ انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ ظفر بیگ کو آئندہ سوسائٹی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور اس دباؤ کے تحت ہی رسول خان نامی پٹھان بستی کے ساکن نے چاقو سے حملہ کی کوشش کی اور شدید دھمکیاں دیکر فرار ہوگیا ۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
1.5 کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
شمس آباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1.5 کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچی جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر کے جوتوں سے 1.5 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ جس پر کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT