Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / مشیر آباد میں ڈی سی ایم کی ٹکر سے دیوار منہدم‘ کمسن لڑکا ہلاک

مشیر آباد میں ڈی سی ایم کی ٹکر سے دیوار منہدم‘ کمسن لڑکا ہلاک

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) بھولک پور مشیرآباد میں پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ایک 12 سالہ کم عمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب بھولک پور میں آج دوپہر 12 سالہ محمد بلال اور اس کا دوست سلیم حسین ایک دیوار کے قریب قائم کئے گئے فری ڈرنکنگ واٹر کیمپ سے پانی پی رہے تھے کہ ڈی سی ایم ویان ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی پیچھے کی طرف لی جس سے دیوار منہدم ہوگئی اور دونوں لڑکوں پر گر پڑی۔ حادثہ میں محمد بلال برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ سلیم حسین زخمی ہوگیا۔ انسپکٹر مشیرآباد مسٹر رام چندرا ریڈی نے بتایا کہ ڈی سی ایم ڈرائیور نے حادثہ کے بعد وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی اور زخمی لڑکوں کو گاندھی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ بھولکپور کے عوام نے ڈی سی ایم ڈرائیور کی اس لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متوفی لڑکے کے افرادِ خاندان سے ملاقات کی اور آپات بندھو اسکیم کے تحت ورثاء کے امداد کا وعدہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT