Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مشیر آباد کے علاقے زمستان پور اور مچھلی مارکٹ میں آلودہ پانی کی سربراہی

مشیر آباد کے علاقے زمستان پور اور مچھلی مارکٹ میں آلودہ پانی کی سربراہی

مکینوں میں وبائی امراض پھیلنے کا ڈر و خوف ، آبرسانی بورڈ سے نمائندگی بے سود ثابت
حیدرآباد۔7ڈسمبر(سیاست نیوز) مشیر آباد کے محلہ زمستان پور ‘ مچھلی مارکٹ میںپچھلے دو ہفتوں سے آلودہ پانی کی سربراہی سے علاقے کے لوگوں میںوبائی امراض کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔ زمستان پور ‘ مچھلی مارکن کے مکان نمبر 1-6-414/A/A2 تا1-6-434کے مکانوں میںپچھلے ایک ہفتے سے آلودہ پانی کی سربراہ کیا جارہا ہے جس کے سبب مکینوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کا ڈر ہے ۔مقامی عوام کی جانب سے محکمہ آبرسانی کے متعلقہ عہدیداروں سے مسلسل نمائندگی کے باوجود آلودہ پانی کی سربراہی مسدود نہیں کی گئی ۔ مقامی عوام کے بموجب شکایت پر متعلقہ لائن مین کی جانب سے عارضی طور پر جانچ کاکام کیاجارہا ہے محکمہ کی لاپرواہی محلہ زمستان کے بچوں کی زندگی کے خطرہ بن سکتی ہے۔ مقامی عوام نے کہاکہ ماضی میںمشیرآباد کے بھولکپور میں آلودہ پانی کی سربراہی کے سبب ایک بڑا سانحہ پیش آیا تھا اور اب زمستان پور میںپچھلے ایک ہفتے سے جاری آلودہ پانی کی سربراہی پر محکمہ آبرسانی کے عہدیدارتساہل برت رہے ہیں۔ متعلقہ مینجر واٹر ورکرس شیلا رانی سے مقامی عوام کی جانب سے مسلسل نمائندگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ زمستان پور کے مکینوں کی جانب سے اس ضمن میںتحریری شکایت کے علاوہ آن لائن شکایت بھی رجسٹرڈ کروائی ہے ۔محکمہ آبرسانی کے عہدیدارو ںکو چاہئے کہ وہ زمستان پور میںجاری آلودہ پانی کی سربراہی کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کرے ورنہ آلودہ پانی کے استعمال سے کوئی بڑاسانحہ زمستان پور میںپیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں پر عائد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT