Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / مشیل اوباما کیساتھ میلانیا کا وائیٹ ہاؤس کا تفصیلی دورہ

مشیل اوباما کیساتھ میلانیا کا وائیٹ ہاؤس کا تفصیلی دورہ

واشنگٹن ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے آج میلانیا ٹرمپ کو وائیٹ ہاؤس مدعو کرتے ہوئے انہیں عمارت کے اس حصہ کی سیر کروائی اور تفصیلات سے واقف کروایا جس حصہ میں صدر اور خاتون اول کا قیام رہے گا۔ یاد رہیکہ ریپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی میلانیا اب چار سال تک بطور خاتون اول وائیٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔ مشیل اوباما نے انہیں چائے اور دیگر لوازمات پیش کیں اور انہیں اس تمام حصہ سے واقف کروایا جو وائیٹ ہاؤس کا خاصہ ہوگا جن میںٹرومین بالکنی بھی شامل ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی اور کہا کہ آپ سب لوگ واقف ہوں گے کہ اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے کس طرح ٹرومین بالکنی اور وائیٹ ہاؤس کے دیگر حصوں میں بہترین وقت گزارا۔ مشیل اور میلانیا نے وائیٹ ہاؤس کے اسٹیٹ فلور پر ایک ساتھ چہل قدمی کی اس وقت ان کے ہمراہ کیوریٹر بل آلمین بھی تھے۔ مشیل اوباما نے میلانیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کی دو بیٹیوں مالیا اور ساشا نے اپنے بچپن کے ابتدائی ایام یہاں گذارے۔ مسٹر ارنیسٹ نے کہا کہ مالیا اور ساشا کو بھی اپنے بچپن کے ایام اور اپنے والدین کے ساتھ گذارے ہوئے یادگار لمحات کا ناقابل فراموش تجربہ بیان کرنے کا بھی موقع ملا۔ بعدازاں دونوں نے اوول آفس کا دورہ بھی کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT