Friday , August 18 2017
Home / دنیا / مشیل میری بہترین دوست اور نئی نسل کی رول ماڈل : اوباما

مشیل میری بہترین دوست اور نئی نسل کی رول ماڈل : اوباما

شکاگو۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر بارک اوباما نے اپنی الوداعی تقریر کے ذریعہ اپنی اہلیہ اور خاتون اول (جو آئندہ ہفتہ سابق خاتون اول ہوجائیں گی) مشیل اوباما سے بھی اظہار تشکر کیا اور جذباتی انداز میں کہا کہ ان کے (اوباما) سیاسی خوابوں کی تکمیل کیلئے مشیل نے ڈھیر ساری قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہی اپنا بہترین دوست نئی نسل کیلئے ایک رول ماڈل سے تعبیر کیا۔ تقریر کے وقت وہاں موجود ہزاروں اوباما حامیوں کے درمیان پہلی قطار کی نشستوں پر مشیل اوباما اپنی چھوٹی بیٹی مالیا کے ساتھ تشریف فرما تھیں۔ اوباما نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے مشیل نہ صرف ان کی بیوی اور بچوں کی ماں ہیں بلکہ میری بہترین دوست بھی ہیں جیسے ہی اوباما نے اپنی بیوی کیلئے شکریہ کے الفاظ کہے، وہاں موجود ہزاروں افراد مشیل کی تعظیم میں کھڑے ہوگئے۔
روس سے متعلق رپورٹ
’’فرضی‘‘ : ٹرمپ
واشنگٹن۔ 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میڈیا کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو پوری طرح سے غلط بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات میں روس کے پاس ان کی متعلقہ مخصوص اطلاعات کی بات سامنے آئی تھی ۔انہوں نے ٹوئٹر پر کل کہا :”یہ فرضی خبر ہے۔قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات میں انہیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ روس کے پاس ان سے متعلق کوئی اہم معلومات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT