Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مشی گن امریکہ میں امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن کا عالمی تلنگانہ کنونشن

مشی گن امریکہ میں امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن کا عالمی تلنگانہ کنونشن

ماہ جولائی میں مقرر ، ممتاز شخصیتیں مدعو ، رام موہن ریڈی اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن کے پہلے عالمی تلنگانہ کنونشن 2016 کا 8 تا 10 جولائی مشی گن میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ کنونشن کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں ۔ کنونشن کے لیے گورنر مہاراشٹرا مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راؤ ، گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے علاوہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو بحیثیت مہمانان خصوصی مدعو کرنے کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی نامور و ممتاز شخصیات کو بھی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ آج شب یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسرس کے رام موہن ریڈی صدر یو روی سکریٹری ونود ککنور کانفرنس کنوینر ایس نرسمہا راؤ صدر نشین کنونشن کمیٹی امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ درحقیقت امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن کا جاریہ سال 12 مارچ کو ہی واشنگٹن میں قیام عمل میں لایا گیا ۔ اور اس اسوسی ایشن کے قیام کا اہم مقصد تلنگانہ تہذیب تمدن و روایات کو نہ صرف فروغ دینا بلکہ تحفظ کرنا ہے ۔ ان عہدیداروں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم تلنگانہ عوام ہی نہیں بلکہ ہندوستانی عوام کے ذریعہ بنگارو تلنگانہ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے علاوہ ازیں مشن کاکتیہ اور مشن بھگیرتا جیسے اہم ترین پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے امریکہ میں مقیم تلنگانہ کے غیر مقیم ہندوستانیوں میں شعور پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان عہدیداروں نے مختصر مدت میں اسوسی ایشن کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن کی مدد سے امریکہ میں مقیم تلنگانہ کے غیر مقیم ہندوستانیوں کی مناسب انداز میں خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ صدر امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن نے کہا کہ امریکہ میں بہت جلد تلنگانہ بھون کی تعمیر عمل میں لانے کا اسوسی ایشن منصوبہ رکھتا ہے اور اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکن تلنگانہ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے سہ روزہ پہلے عالمی تلنگانہ کنونشن کے موقعہ پر مختلف نامور شخصیتوں کو تہنیت پیش کر کے ایوارڈز عطا کرنے کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف تہذیبی پروگرامس اور مختلف موضوعات پر سمینارس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT