Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مشی گن عدالت میں قیدیوں کے ہاتھوں دو بیلف قتل

مشی گن عدالت میں قیدیوں کے ہاتھوں دو بیلف قتل

ہوسٹن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو عدالت کے بیلف ہلاک اور ایک نائب شیرف اور ایک شہری زخمی ہوگئے جبکہ امریکی ریاست مشی گن کی عدالت میں ایک قیدی نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس سے پہلے کہ نفاذ قانون عہدیدار اسے گولی مار کر ہلاک کردیتے اس نے دو بیلفوں کو ہلاک کردیا اور ایک نائب شیرف اور ایک شہری فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ قیدی نے پہلے کاونٹی شیرف کے نائب پر گولی چلا کر اسے زخمی کردیا ۔ بعدازاں اس کی فائرنگ سے دو عدالت کے بیلف ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں اس نے ایک شہری کے بازو پر گولی چلائی اس کے بعد بیلف اسے دیگر کئی عہدیداروں کے ساتھ پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ مشتبہ شخص کو نفاذ قانون عہدیداروں نے فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT