Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مصارف حج کی پہلی قسط جمع کرنے کی 13اپریل آخری تاریخ

مصارف حج کی پہلی قسط جمع کرنے کی 13اپریل آخری تاریخ

حیدرآباد۔10 اپریل (سیاست نیوز) حج 2017 کے منتخب عازمین کیلئے مصارف کی پہلی قسط کی رقم 81,000 روپئے جمع کرنے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے اور اس میں کسی توسیع کا امکان نہیں ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ کو 5 اپریل سے بڑھاکر 13 اپریل کیا گیا۔ جن عازمین نے اب تک یہ رقم جمع نہیں کی، وہ اس سہولت سے استفادہ کرکے بینک چالان یا ای۔ پیمنٹ کے ذریعہ رقم جمع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرواتے ہوئے بینک میں پیان کارڈ کی پیشکشی لازمی ہے۔ اگر کسی کے پاس پیان کارڈ نہ ہو تو وہ فارم 60 کی خانہ پُری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عازمین مقررہ مدت میں پہلی قسط جمع نہیں کریں گے تو ان کی نشست منسوخ ہوجائے گی ۔ انہوں نے منتخب عازمین سے اپیل کی کہ وہ باقی تین دن میں پہلی قسط جمع کردیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو، یہ رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ حج کمیٹی کے ویب سائیٹ پر ای۔ پیمنٹ آپشن موجود ہے۔ عازمین حج ادائیگی کے بعد رسید کی ایک کاپی دفتر تلنگانہ حج کمیٹی میں جمع کریں اور وہ ایک کاپی محفوظ رکھیں۔ عام زمرہ کے 330 عازمین اپنا پاسپورٹ، ایک فوٹو، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازماً داخل کردیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT