Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

مصباح الحق بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

لاہور ۔6اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی ، سرفراز احمد نائب کپتان ہے اور انکی حمایت کرنی چاہیے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔اپنے مستقبل کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ کوچنگ کے بارے میں کچھ سوچا نہیں، جہاں تعاون ہوسکا کروں گا، کرکٹ چھوڑنے کے بعد ہی مستقبل کا فیصلہ کرسکوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے جو کچھ حاصل کیا اس سے مطمئن ہوں اور ٹسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔کرکٹ کے لئے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہمیشہ اچھا کرنے کا سوچا۔گزشتہ خراب کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ آخری 6 ٹسٹ میں صلاحیت کے مطابق نہ کھیل سکے تاہم6 ، 7 سال میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔مصباح الحق نے 2012 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا جبکہ ورلڈ کپ 2015 کے بعد وہ ونڈے سے کنارہ کش ہو گئے۔واضح رہے کہ رواں برس کے شروع میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے کے بعد مصباح الحق کی سبکدوشی کے اعلان کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھی کیونکہ پاکستانی ٹیم کو اس سیریز 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد مصباح کے سبکدوشی کے اعلان کا موخر کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی، تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر مصباح سے گفتگو نہیں کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT