Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق سلو اوور ریٹ پر ایک ٹسٹ کیلئے معطل

مصباح الحق سلو اوور ریٹ پر ایک ٹسٹ کیلئے معطل

دبئی ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ کے سبب پاکستان کے ٹسٹ کپتان مصباح الحق پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی اور مقررہ وقت کے لحاظ سے اپنے ہدف 103 اوورز کے مقابلے میں دو اوورز پیچھے رہی۔ آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مصباح کو ایک میچ کیلئے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد یا ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں پر 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اگسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹسٹ میں بھی مصباح الحق سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار ہائے تھے اور آئی سی سی کے قوانین کی رو سے 12 ماہ کے عرصے میں دوسری مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کرنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔ اس معطلی کے سبب قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں مقررہ دوسرے ٹسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جہاں کرائسٹ چرچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کے سبب پاکستان سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔ ویسے خسر کے انتقال کے سبب مصباح پاکستان واپس لوٹ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT