Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق کا دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد سبکدوشی کا اشارہ

مصباح الحق کا دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد سبکدوشی کا اشارہ

کراچی۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) حال ہی میں ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے بعد وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیرباد کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا انہوں نے ابھی باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
ڈیرن سیمی پاکستان کے خلاف ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں
ہانگ کانگ ۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے پاکستان کیخلاف  شروع ہونے والی سیریز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہیں لیکن اس کا انحصار سلیکٹرز پر ہے کہ وہ انہیں منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔ ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ کپ  ٹوئنٹی20  کا خطاب جتوانے والے اور پاکستان سوپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ صرف ٹسٹ کرکٹ سے دور ہوئے ہیں اور ونڈے یا ٹی ٹوئنٹی کیلئے دستیاب ہیں لہٰذا انہیں موقع فراہم کیا جائے۔ ڈیرن سیمی کے مطابق یہ کیریبین سلیکٹرز کا کام ہے کہ وہ انہیں پاکستان کیخلاف ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کی پاکستان کیخلاف نمائندگی کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT