Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق کی سنچری ‘ پاکستان282/4

مصباح الحق کی سنچری ‘ پاکستان282/4

دبئی۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان مصباح الحق کے ناقابل تسخیر سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ناقص شروعات کے باوجود دن کے اختتام پر 282/4کا بہتر موقف حاصل کرلیا ہے ۔ مصباح الحق نے دن کے آخری اوور میں معین علی کو دو چھکے لگاتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 192گیندوں میں 8چوکوں اور پانچ چھکوں کے ہمراہ 102رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ مصباح اور اسد شفیق (46)کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے 104رنز کی پارٹنرشپ بن چکی ہے ۔ آوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میںشان مسعود (54) اور یونس خان (56) نے بھی نصف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔ یونس خان نے 115گیندوں میں 4چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنانے کے علاوہ کپتان مصباح الحق کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 93رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ انگلینڈ کیلئے جیمس اینڈرسن ‘ معین علی ‘ووڈ اور بن اسٹوکس نے فی کس ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

TOPPOPULARRECENT