Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح جیسا کپتان نہیں :جونز

مصباح جیسا کپتان نہیں :جونز

جمائیکا۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق بیٹسمین اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مصباح کے بعد ان کی خدمات کی کمی محسوس ہو گی۔مصباح الحق ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز ان کی کرکٹ میں وداعی سیریز ہے۔پاکستان سوپر لیگ میں مصباح الحق کی زیر قیادت کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا کہ انہوں نے آج تک مصباح الحق جیسا پرسکون اور تحمل مزاج کپتان نہیں دیکھا۔میں نے اپنی پوری زندگی کرکٹ کے ساتھ گزاری، میں نے کئی کپتان دیکھے لیکن جب میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی تو میں نے اندازہ لگایا کہ میں نے آج تک مصباح جیسا نہیں دیکھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT