Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح پاکستان میں پلیئرزاسوسی ایشن کے خواہاں

مصباح پاکستان میں پلیئرزاسوسی ایشن کے خواہاں

کراچی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پلیئرزاسوسی ایشن بنانے کے لئے بورڈ اورکھلاڑیوں کو آمادہ کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی پلیئرز اسوسی ایشن بنے تاکہ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے ہوں اور کوئی بھی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔پاکستان میں پلیئرزاسوسی ایشن کے حوالے سے پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کامیاب کپتان نے کہا کہ بورڈ اور کھلاڑیوں دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تب جا کر اسوسی ایشن بنا سکتے ۔اس حوالے سے پہلے بھی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں سے بھی گفتگو کی لیکن اس طرح کی چیزوں کو شروع کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن جو دیگر ممالک میں ایسی اسوسی ایشنز کام کررہی ہیں ایسا کچھ پاکستان میں بھی ہوجائے تو بہت اچھا ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT