Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح کو بہتر طریقہ سے وداع کیا جانا چاہیئے : آرتھر

مصباح کو بہتر طریقہ سے وداع کیا جانا چاہیئے : آرتھر

شارجہ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بہترین قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق جب سبکدوشی کا فیصلہ کریں، انہیں بہترین خراج دیتے ہوئے رخصت کرنا چاہیئے۔مصباح کی سبکدوشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ چند دن قبل انہوں نے مصباح سے ملاقات کی تھی اور آئندہ ایک دو دن میں وہ سبکدوشی کے معاملے پر پھر ٹسٹ کپتان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ہیڈ کوچ کے مطابق مصباح کے سبکدوشی کے حوالے سے ارادوں سے تو آگاہ نہیں تاہم میں دوبارہ ملاقات میں ان کا ارادہ جاننے کی کوشش ضرور کروں گا۔ مصباح الحق نے ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہامصباح کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیئے جبکہ ان کارکردگی کا احترام کرتے ہوئے شاندار انداز میں وداع کہنا چاہیئے، چاہے ابھی یا جب بھی وہ خود اس کا فیصلہ کریں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چند حلقوں کی جانب سے سبکدوشی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔مصباح الحق کے بموجب عمر سے فرق نہیں پڑتا، اصل چیز فٹنس ہے جو آپ کو اپنا کھیل جاری رکھنے میں مدد کرتی ہے جبکہ میں پہلے پاکستان سوپر لیگ میں اور پھر دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل فیصل آباد میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران اپنی فٹنس کا جائزہ لوں گا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کلین سوئپ اور ونڈے سیریز میں بد ترین شکستوں کے بعد پاکستان کی ونڈے اور ٹسٹ ٹیم کے قائدین کو میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT