Friday , September 22 2017
Home / دنیا / مصر، جاپان ، یوکرین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب

مصر، جاپان ، یوکرین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب

اقوام متحدہ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مصر، جاپان ، سنیگال، یوکرین اور یوراگوے کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے دو سالہ میعادوں کے لئے منتخب کیا ہے جو آئندہ سال یکم جنوری کو شروع ہوں گی۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ رائے دہی کے پہلے رائونڈ میں منتخب یہ نئے اراکین 31 ڈسمبر 2017ء تک اس حیثیت سے برقرار رہیں گے۔ 2015ء میں الیکشن کے لئے دستیاب مجموعی 5 نشستوں کو علاقائی اعتبار سے تقسیم کیا گیا جس کے تحت دو نشستیں افریقی گروپ کے کوٹے میں گئیں جہاں سے موجودہ طور پر چاڈ اور نائیجیریا مستقل ارکان ہیں۔ ایک نشست ایشیاء۔پیسیفک گروپ، ایک نشست لاطین امریکی اور کریبی گروپ اور ایک نشست مشرقی یوروپی گروپ کے حصہ میں آئیں۔

TOPPOPULARRECENT