Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / مصرسے11ہزار روسی سیاحوں کی وطن واپسی

مصرسے11ہزار روسی سیاحوں کی وطن واپسی

SHARM EL-SHEIKH , NOV 8:- Tourists walk at the walking area of Naama bay in the Red Sea resort of Sharm el-Sheikh, November 7, 2015. REUTERS/UNI PHOTO-15R

ماسکو ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) 11ہزار روسی سیاہ مصر سے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران وطن واپس ہوگئے جب کہ روس نے مصرکو اپنی پروازیں معطل کردی ہے کیونکہ صحرائے سینائی کی فضاء میں اس کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس میں 224 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ۔ نائب وزیراعظم ارکاڈی اوورکووچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 11ہزار افراد روس واپس ہوچکے ہیں اور مزید افراد آج دن میں وطن واپس ہوجائیں گے ۔ آج کا دن اس اعتبار سے مصروف ترین دن تھا ۔ ماسکو ایئرپورٹ کے باہر معمول سے زیادہ ٹیکسیاں طلب کی گئی تھیں ۔ نائب وزیراعظم روس نے کہا کہ روس کئی ماہرین کو مصر کے ایئرپورٹس کا معائنہ کرنے کے لئے روانہ کررہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت تو نہیں ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی شکوک و شبہات کو مسترد کردیا کہ روسی جٹ طیارہ جو 31اکٹوبر کو صحرائے سینائی کی فضاء میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اس کی وجہ سے مصر کو روس کی تمام پروازیں جمعہ کے دن سے معطل کردی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ تقریباً 80ہزار روسی سیاح اب بھی مصر میں موجود ہیں ۔ خاص طور پر سیاحوں کے مقبول ترین مقام حرم الشیخ اور ہرغاطہ میں ان کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ برطانیہ کے نقوش قدم پر چلتے ہوئے روس نے کہا تھا کہ اس کے سیاحوں کو وطن واپس ہوجانا چاہیئے ۔ ان کے مال و اسباب کی جانچ کیلئے انہیں پرواز سے روکا نہیں جانا چاہیئے کیونکہ یہ جانچ روس کے ایئرپورٹ پر بھی کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT