Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / مصرمیں حملہ ‘ دو ملازمین پولیس ہلاک

مصرمیں حملہ ‘ دو ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ ۔ 21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم دو ملازمین پولیس آج ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر پانچ بشمول دو شہری  زخمی ہوگئے ۔ ایک نامعلوم بندوق بردار نے مصر کے شہر سادات میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا ۔ حملہ آور جو ایک گاڑی میں سوار تھے چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے بموجب علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے ۔ کئی دہشت گرد حملے پولیس اور فوج کے ارکان عملہ کو نشانہ بناکر مصر کے مختلف علاقوں میں جنوری 2011ء کے انقلاب کے بعد سے کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔ حملوں میں اسلام پسند سابق صدر محمد مُرسی کی 2013ء میں ان کی حکومت کے خلاف زبردست پُرہجوم احتجاجی مظاہروں کے بعد اقتدار سے بے دخل کردینے کے بعد شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ 700سے زیادہ فوجی مبینہ طور پر اُس وقت سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT