Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / مصرمیں قبطی کلیسا منہدم‘22ہلاک

مصرمیں قبطی کلیسا منہدم‘22ہلاک

قاہرہ ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصرکے خبررساں ادارہ کے بموجب قاہرہ کے اہم قبطی عیسائی کلیسا میں بم دھماکہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ آج کا دھماکہ وسطی قاہرہ میں سینٹ مارک کلیسا میں ہوا جس سے 22افراد کی ہلاکت کے علاوہ 10افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ سینٹ مارک کلیسا قاہرہ کا سب سے بڑا قبطی عیسائی کلیسا ہے ۔ خبررساں ادارہ کے بموجب بم کلیسا سے متصل بیرونی دیوار میں نصب کیا گیا تھا ۔ جمعہ کے دن 6ملازمین پولیس قاہرہ میں بم حملہ سے ہلاک ہوگئے تھے جو شبہ ہے کہ اخوان المسلمین کے انتہا پسندوں نے کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT