Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مصروف ترین سڑکوں کی خستہ حالت پر رکن اسمبلی کی برہمی

مصروف ترین سڑکوں کی خستہ حالت پر رکن اسمبلی کی برہمی

محبوب نگر۔ /4اکٹوبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کی اہم سڑکوں پر روزانہ ہزاروں گاڑیاں دوڑتی ہیں۔ ایسی مصروف ترین سڑکوں کی حالت اتنی بدترین کیوں ہے؟ مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے متعلقہ عہدیداروں پر برہم ہوتے ہوئے کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ منگل کے دن انہوں نے بس اسٹانڈ تا اپناپلی سڑکوں کا معائنہ کیا اور بارش کی وجہ سے تباہ سڑکوں پر بڑے گڑھے دیکھ کر عہدیداروں کو پابند کیا کہ بلا تاخیر سڑکوں کی مرمت کی جائے۔ سڑکیں ناقابل استعمال ہیں تو عہدیدار کیا کررہے ہیں۔ انہوں نے بارش سے شدید متاثر ینگنڈہ کے تالاب کا معائنہ کیا اور استفسار کیا کہ بارش میں بار بار تالاب کٹے میں شگاف کہاں آرہا ہے ؟ انہوں نے اس کے مستقل حل کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ ان کے ہمراہ میونسپل چیرپرسن رادھا اور کمشنر بلدیہ دیو سنگھ ، نیشنل ہائی وے کے ای ای چندرائن، آر اینڈ بی کے ایس ای وشنو مکند، آئی بی کے ایس ای آنند ساگر، الکٹریسٹی کے ڈی ای نوین کمار و دیگر موجود تھے۔

کلواکرتی میں پھانسی لیکر
نوجوان کی خودکشی
کلواکرتی۔ /4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں موجود سوریہ لتا کاٹن مل میں اڑیسہ کے نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایس آئی جالیندر ریڈی کے مطابق اڑیسہ کا متوطن رامیشم رنجن سامل 28سالہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس کے بڑے بھائی پردیپ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بعد پنچنامہ نعش سرکاری ہاسپٹل کلواکرتی منتقل کیا ہے۔ اس کے بھائی کے مطابق نوجوان بیماریوں کے سبب کافی پریشان رہتا تھا کئی جگہ علاج ہوچکا لیکن صحتیابی نہ ہونے کے سبب اکثر مغموم رہتا تھا خودکشی اس کی وجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT