Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / مصری صدر کیلئے سوشل میڈیا پر ’’السیسی برائے فروخت‘‘ کا اشتہار

مصری صدر کیلئے سوشل میڈیا پر ’’السیسی برائے فروخت‘‘ کا اشتہار

قاہرہ ۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر ی صدر السیسی نے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے دعویٰ کیا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے وہ خود کو فروخت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، لیکن مصری شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا، ایک ویب سائیٹ پر اشتہار جاری کیا گیا جس کا عنوان ہے ’’ السیسی برائے فروخت‘‘ اس کے ساتھ ہی السیسی کی ایک تصویر چسپاں کی گئی ہے ،اس تصویر کیساتھ ’’استعمال شدہ فیلڈ مارشل‘‘ کی عبارت بھی لکھی ہے۔
بیروت میں کچرا تھیلوں کی لمبی قطار کا ریکارڈ قائم!
دبئی۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنانی شہریوں نے کچرے کو ٹھکانے لگانے پر حکومتی ناکامی کیخلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غم و غصے کا طوفان اٹھا رکھا ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ حکومت اس مسئلے پر آٹھ ماہ سے توجہ نہیں دے رہی ہے۔لبنانی شہری معین جابر نے فیس بک پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ’’لبنان اپنے لئے ایک مکروہ اور شرمناک شناخت بنا رہا ہے‘‘۔ انہوں نے تنقیدی لہجے میں کہا ’’ہم فونیقی لوگوں کی اولاد ہیں مگر اب اتنا گر چکے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہی فضلے میں تیر رہے ہیں، مگر کیا ہی بات ہے کہ ہمارے پاس رات کی رونقیں تو ہیں نا؟‘‘ ۔ لبنان میں کچرے پر تنازع جولائی 2015ء میں شروع ہوا تھا جب بدنام نعیمہ سٹی ڈمپ کو بند کردیا گیا تھا اور ملک میں کچرا پھینکنے کی نئی جگہ ڈھونڈے پر سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔حکومت نے گزشتہ ہفتے روس کو کوڑا برآمد کرنے کا منصوبہ ختم کردیا ہے جس کے نتیجے میں بات جہاں سے شروع ہوئی تھی وہیں آپہنچی ہے۔ شہر کی فضاء کچرے کی بو سے آلودہ ہے اور سڑکوں پر جا بجا گند پھیلا نظر آتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT