Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / مصری عدلیہ تقررات ‘ نئے قانون کی خلاف ورزی

مصری عدلیہ تقررات ‘ نئے قانون کی خلاف ورزی

قاہرہ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری عدلیہ کی تین اہم شاخوں پر نئے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدر مصر نے عدلیہ پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کیلئے تقررات کئے ہیں ۔ نیا قانون ابتداء ہی سے متنازعہ بن چکا ہے ۔ ریاستی ججوں کی کونسل جو حکومت کے ساتھ تنازعات پر فیصلے کرتی ہیں اکثریتی اعتبار سے فیصلہ دیا کہ اُن کے نامزد کردہ ججس میں سے سینئر ترین شاخ کا صدر ہوگا اور اس طرح نئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ۔ قانون کے مطابق ہر شاخ میں نامزد افراد سینئر ترین ججس ہوتے ہیں اور صدر مصر اُن کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک تین شاخوں میں سے ایک کا صدر ہوتا ہے ‘ دیگر دو عدالتی شاخیں بند کردی جاتی ہیں اور سرکاری وکیل جن کا پہلے ہی سے تقرر کیا جاتا ہے ‘ کونسل کے ججس ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT