Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / مصری فوج نے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مصری فوج نے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی سنائی میں مصری افواج کے فضائی حملہ میں 40 دہشت گردوں کے ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے۔ فوج کے ترجمان تعمرالرفاعی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سینائی کے شہروں ال آرش، شیخ زوید اور رفاہ میںگذشتہ سات دنوں کے دوران کئی فضائی حملے کئے گئے۔ بیان میں پانچ دہشت گردوں کی گرفتاری کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 20 گاڑیاں، چار موٹر سائیکلس اور چار کار بموں کو ضبط کرکے انہیں ضائع کردیا گیا۔ دہشت گرد چھپنے کیلئے جن ٹھکانوں کا استعمال کیا کرتے تھے ان کی تعداد 52 بتائی گئی ہے، انہیں بھی تباہ کردیا گیا۔

 

دوبئی کی کمپنی میں ہندوستانی ملازم کی موت
دوبئی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 46 سالہ ہندوستانی شخص ہندوستان واپس آنے کی تیاری میں تھا کہ اچانک اس کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ فوت ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندریسن اسوکن دوبئی کی ایک میٹل فیابریکشن کمپنی میں برسرکار تھا۔ اس کے ساتھیوں نے بتایا کہ اس نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور کل اپنے وطن ہندوستان کی ریاست کیرالا واپس ہونے کی تیاری کررہا تھا، تاہم شارجہ میں کمپنی کے ملازمین کو جو رہائشی کمرے فراہم کئے گئے ہیں، اسوکن وہاں گذشتہ دو دنوں سے نظر نہیں آیا۔ البتہ اتوار کے روز وہ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے کاغذات پر دستخط کرنے باہر آیا۔ اس کے بعد وہ شام کے وقت بھی اپنے مکان کے باہر دیکھا گیا لیکن اس وقت اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اور گر پڑا۔ اس کے ساتھیوں نے فوری ایمبولنس طلب کرکے اسے کویتی ہاسپٹل منتقل کیا۔ تاہم ہاسپٹل پہنچنے سے قبل ہی قلب پر حملہ کی وجہ سے اسوکن کی موت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT