Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / مصری پولیس کلب پر خودکش حملہ پانچ کانسٹیبلس ہلاک، 10 زخمی

مصری پولیس کلب پر خودکش حملہ پانچ کانسٹیبلس ہلاک، 10 زخمی

قاہرہ ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی گورنریٹ کے حدود میں واقع ایک پولیس کلب میں دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کے خودکش بمبار حملے میں کم سے کم پانچ ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ صوبائی دارالحکومت العریش کے پولیس عہدیدار نے کہا کہ زخمیوں میں پانچ انٹلی جنس بھی شامل ہیں۔ دھماکہ کے بعد رہائشی علاقہ مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا اور کاروں کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT