Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / مصری پولیس کی فائرنگ سے اخوان رہنما جاں بحق

مصری پولیس کی فائرنگ سے اخوان رہنما جاں بحق

قاہرہ ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے ایک سرکردہ رہ نما محمد کمال اور جماعت کے ایک رکن یاسر شحادہ مارے گئے ہیں۔ مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اخوان رہنماؤں کے قتل کا واقعہ قاہرہ میں البساتین کالونی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے دونوں افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقتول 61 سالہ محمد کمال پر ایک شہری پر تشدد کے جرم میں اس کی عدم موجودگی میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دو دیگر معاملات میں اسے دو بار عمر قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس کئی ماہ سے اسے تلاش کر رہی تھی۔ اخوان المسلمون کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ جماعت کے ایک مرکزی رہ نما محمد کمال پیر سے لاپتا ہیں۔ محمد کمال مصر کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنما اور جماعت کے شعبہ دعوت وارشاد کے اہم ذمہ دار تھے۔

TOPPOPULARRECENT