Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصری کھلاڑی نورالشیربینی کا نیا عالمی ریکارڈ

مصری کھلاڑی نورالشیربینی کا نیا عالمی ریکارڈ

کوالالمپور۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی نورالشیربینی نے سر فہرست  انگلینڈ کی لارا ماسیرو کو 11-6 11-4 3-11 5-11 8-11 سے شکست دے کر خواتین ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ 5 ویں مقام کی  20 سالہ نورالشیربینی کم عمر ترین ورلڈ چیمپئن بن گئی ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں ماسیرو کی جگہ نورالشیربینی لے لیں گی۔ ماسیرونے کہا کہ انہیں شکست سے مایوسی ہوئی تاہم نورالشیربینی نے 0-2 کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مصرکے مرد کھلاڑی سات مرتبہ خطابات جیتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہیکہ کوئی خاتون کھلاڑی نے مصر کے لئے یہ اعزاز حاصل کیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT