Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار

مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار

ریو ڈی جینرو ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام )جوڈو مقابلے میں شکست کے بعد مصر کے کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ ریو اولمپک گیمز میں مصر کے اسلام الشیبی اور اسرائیل کے ساسون کے مابین جوڈو کا مقابلہ ہوا جس میں مصری کھلاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے کے اختتام پر اسرائیلی کھلاڑی نے الشیبی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو مصری کھلاڑی نے اسے نظر انداز کر دیا۔ روایتی طور پر جوڈو مقابلے کے آغاز اور اختتام پر کھلاڑی ہاتھ ملاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT