Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مصر ، چرچ میں بم دھماکہ ، 25 ہلاک

مصر ، چرچ میں بم دھماکہ ، 25 ہلاک

اتوار کے دعائیہ اجتماع میں کثیر تعداد شریک ، کئی زخمی
قاہرہ ۔ /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عیسائیوں کے ایک گرجا گھر میں طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں 25 افر اد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب یہاں اتوار کے باعث دعائیہ اجتماع میں عیسائیوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ حالیہ دنوں میں اقلیتی طبقہ کے خلاف سب سے خون ریز حملہ ہے ۔ یہ بم دھماکہ سینٹ پیٹر چرچ سے متصل سینٹ مارکس کھیڑال کے اندر کیا گیا ۔ تقریباً صبح 10 بجے وسط قاہرہ کے ضلع عباسیہ میں دھماکہ کی گونج سنی گئی ۔ وزیر صحت احمد عماد نے کہا کہ اس حملے میں 25 افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ دھماکو ڈیوائس میں تقریباً 12 کیلو گرام دھماکو اشیاء بھری ہوئی تھی ۔ یہ دھماکہ چرچ میں خواتین کے گوشے کی جانب ہوا ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ بم کو چرچ کے اندر ملبے میں رکھا گیا تھا اور بم رکھنے والی ایک خاتون ہی تھی ۔ اسے دعائیہ کے دوران ریموٹ سے دھماکہ کرکے اڑادیا گیا ۔ جامعہ الازہر کے سربراہ نے اس دھماکہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ تمام مصری عوام کے خلاف ایک بڑا جرم ہے ۔ چرچ میں موجود ایک شہری نے بتایا کہ جیسے ہی پادری نے لوگوں کو عبادت کی تیاری کرنے کے لئے کہا تو دھماکہ ہوگیا ۔ اس کے بعد ہال میں ہر طرف دھواں اور گرد و غبار تھا لوگ باہر جانے کے لئے دروازہ کو تلاش کرنے لگے لیکن انہیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT