Friday , June 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر اور امریکہ کی بحری مشق کا آغاز

مصر اور امریکہ کی بحری مشق کا آغاز

دبئی، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر اور امریکہ کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشق شروع کر دی ہے ۔مصر کی فوج کی جانب سے کل جاری ایک بیان کے مطابق اس مشق کو ‘ایگل سیلوٹ 2017’ نام دیا گیا ہے ۔ ملک کی فوج نے باہمی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ مل کر فوجی مشقوں کا منصوبہ بنایا ہے ۔اس فوجی مشق میں اٹلی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور پاکستان آبزرورز کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اس فوجی مشق میں دن اور رات میں مشترکہ مہم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد سمیت وسیع سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں تلاشی اور بچاؤ کی تربیت اور مشتبہ بحری جہازوں کی جانچ شامل ہے ۔واضح رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت اور سال 2013 میں صدر محمد مرسی کو اقتدارسے بے دخل کئے جانے کے بعد سے مصر اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی تھی اور سابق صدر براک اوباما نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT