Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر جانے والے طیارہ کی بم کی اطلاع پر ایمرجنسی لینڈنگ

مصر جانے والے طیارہ کی بم کی اطلاع پر ایمرجنسی لینڈنگ

وارسا 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولینڈ سے مصر جانے والے ایک طیارہ کو یہاں بلغاریہ میں لینڈنگ کرنا پڑی اور طیارہ میں بم ہونے کے دعوی پر مکمل تلاشی لی گئی ۔ ایک مسافر نے ادعا کیا تھا کہ طیارہ میں بم ہے ۔ بلغاریہ اور پولینڈ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ بورگاس میں ائرپورٹ کے سربراہ گریرگی چپلسکی نے کہا کہ ائر بس A320 وارسا سے مصر جار ہی تھی ۔ اسے بم کی دھمکی پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک 67 سالہ پولش مسافر نے ادعا کیا تھا کہ طیارہ میں بم ہے ۔ اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ تلاشی کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT